ریاستی اداروں سے متعلق کیس، عدم پیشی پر سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری

ریاستی اداروں سے متعلق کیس میں عدم پیشی پر عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سینئر سول جج عباس شاہ نے ریاستی اداروں پر الزامات اور ان کی ساکھ متاثر کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔

عدالت نے سہیل آفریدی کی عدم حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر آئندہ سماعت پر بھی سہیل آفریدی پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔سینئر سول جج عباس شاہ نے مقدمے کی مزید سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

 

جوڈیشل کمیشن کی لاہور ہائیکورٹ کیلئے 10 نئے ججز کی تقرری کی منظوری

یاد رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

 

Back to top button