جوڈیشل کمیشن کی لاہور ہائیکورٹ کیلئے 10 نئے ججز کی تقرری کی منظوری

جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے لیے 10 نئے ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے لیے 10 نئے ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں سید فرہاد علی شاہ، امجد پرویز، اسد باجوہ، غلام سرور نہنگ، شیریں عمران، عثمان غنی راشد چیمہ، منور دوگل، امیر عجم ملک، خالد ابن عزیز اور اجمل خان کو ایڈیشنل جج مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے ایک جج کی مستقلی کے معاملے کے ساتھ ساتھ 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر بھی غور کیا گیا۔ ان نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 24 امیدواروں کے نام زیر غور آئے تھے۔
آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات تین مراحل میں کرانے کا اعلان
اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور رہا، جہاں 20 امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔
