آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات تین مراحل میں کرانے کا اعلان

الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات تین مراحل میں کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں پولنگ ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین جموں و کشمیر کے انتخابی حلقوں میں ووٹنگ کرائی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تیسرے مرحلے کے تحت پونچھ ڈویژن میں انتخابات 10 اگست کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق میرپور ڈویژن میں 13 نشستوں، مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کے 21 نشستوں جبکہ پونچھ ڈویژن کی 11 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

دوسری جانب وادی نیلم میں الیکشن 2026 کے سلسلے میں ملازمین کی پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔ ایل اے-25 میں 855 جبکہ ایل اے-26 لوئر نیلم میں 797 ملازمین نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

 

سنسرشپ کے ذریعے عوام پر ڈھائے ظلم چھپانا ممکن کیوں نہیں؟

پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ حکام کے مطابق ووٹنگ پرامن اور شفاف ماحول میں ہوئی، جبکہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔ پولنگ مکمل ہونے کے بعد بیلٹ بکس سیل کر کے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں جمع کرا دیے گئے۔

Back to top button