وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے نو منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان سے متعلق مختلف امور اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے امجد حسین کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی بہتری کیلئے نو منتخب حکومت کے ساتھ مکمل تعاون سے کام کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق گلگت بلتستان میں قابل تجدید توانائی، سیاحت، انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے اہم منصوبوں میں 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبہ اور دانش سکولوں کا قیام شامل ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے گلگت میں پاکستان آسان خدمت سینٹر کے قیام کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔

 

مولانا فضل کو دشمن کی صفوں میں دھکیلنا عقلمندی کیوں نہیں؟

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ بھی موجود تھے۔

Back to top button