فیفا ورلڈ کپ: فاتح سپین کا تاریخی استقبال، 18 لاکھ شائقین سڑکوں پر نکل آئے

فیفا ورلڈ کپ 2026 کی فاتح سپین کی قومی فٹ بال ٹیم کی وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا گیا، جہاں دارالحکومت میڈرڈ کی سڑکوں پر تقریباً 18 لاکھ شائقین نے عالمی چیمپئنز کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

امریکا کے شہر نیو جرسی میں کھیلے گئے فائنل میں ارجنٹائن کو اضافی وقت میں 1-0 سے شکست دینے کے ایک روز بعد سپین کی 26 رکنی ٹیم اور کوچنگ سٹاف وطن پہنچا۔ آمد پر ٹیم نے شاہی خاندان اور وزیراعظم پیڈرو سانچیز سے ملاقات کی۔

وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کھیل، محنت اور شاندار کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہے اور ہر میچ نے شائقین کو بے حد محظوظ کیا۔

بعد ازاں کھلاڑی ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ کھلی چھت والی بس میں میڈرڈ کی تاریخی شاہراہوں سے گزرے۔ بس پر ’’ہم سب ستارے ہیں‘‘ کا نعرہ اور کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں تھیں، جبکہ ٹیم کے ارکان ’’ہم چیمپیئن ہیں‘‘ درج خصوصی شرٹس پہن کر شائقین کے نعروں کا جواب دیتے رہے۔

سپین کے ہیڈ کوچ لوئس دے لا فوئنٹے نے کہا کہ اپنے ملک اور اس کے پرجوش عوام کی نمائندگی کرنا ان کے لیے انتہائی فخر اور جذباتی لمحہ ہے۔

 

بحری ناکہ بندی کی دھمکی پر سعودی اتحاد کی حوثیوں کو سخت وارننگ

حکام کے مطابق تقریباً 18 لاکھ افراد مختلف شاہراہوں اور سیبیلیس سکوائر میں جمع ہوئے، جہاں موسیقی کی محفل سجائی گئی اور جشن رات گئے تک جاری رہا۔

Back to top button