امریکی عوام نتائج کا طویل انتظار کیسے برداشت کر رہے ہیں؟

صدارتی انتخاب کے نتائج کا انتظار کرتے ہوئے امریکہ میں لوگ سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
امریکہ میں اس وقت تناؤ کی صورت حال ہے۔ ایک طرف ملک میں الیکشن حکام کی جانب سے ووٹوں کی گتتی کا عمل تاحال جاری ہے تو دوسری جانب مختلف ریاستوں میں کانٹے کے مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ جارجیا اور پینسلوینیا جیسی ریاستوں میں جو بائیڈن تیزی سے صدر ٹرمپ کی برتری کم کر رہے ہیں تو کچھ ریاستوں میں مختلف وجوہات کی بنا پر ووٹنگ تاخیر کا شکار ہے۔ ایسے میں امریکی عوام ٹی وی اسکرینز سے لگ کر بیٹھے ہیں اور ممکنہ نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔ جہاں ملک کی کئی ریاستوں میں مظاہرے جاری ہیں، وہیں انٹرنیٹ پر اس حوالے سے مزاحیہ تبصرے اور میمز بھی شیئر کیے جا رہے ہیں۔ منگل کی پولنگ کے بعد سے عوام نتائج کےلیے بے چین اس لیے بھی ہیں کیوں کہ انہیں الیکشن کی رات ہی فاتح کی خبر مل جانے کی عادت ہے۔ تاہم یہ انتخاب کورونا وائرس کے باعث انتہائی غیر معمولی صورتحال میں ہوا جس کے باعث ووٹوں کی گنتی میں تاخیر الیکشن سے قبل بھی متوقع تھی۔ لوگوں نے اپنی گھبراہٹ اور پریشانی کو کم کرنے کےلیے سوشل میڈیا پر میمز شیئر کرنے شروع کیے۔ ان میمز کو شیئر کرنے میں ایک طرف تو امریکی عوام پیش پیش تھے تو دوسری جانب ایران، برازیل اور چین سے بھی لوگ اس تاخیر پر مزاحیہ تبصرے کر رہے تھے۔ اس سب کے درمیان ہمیں یہ ضرور معلوم ہے کہ اب یہ الیکشن انتہائی طویل محسوس ہونے لگا ہے۔ ایسے وقت میں جب حکام ووٹ گن رہے ہیں، ایگزٹ پولز کے ذریعے پیشگوئیاں سامنے آ رہی ہیں اور میڈیا متوقع نتائج پیش کر رہا ہے تو ایسے میں کسی بھی دوسری چیز کے بارے میں سوچنا خاصہ مشکل ہے۔ اس دوران خصوصی توجہ ان ریاستوں کی دی جا رہی ہے جہاں تاحال کوئی فاتح نہیں ٹھہرا۔ ویسے تو ابھی ایسی چھ ریاستیں ہیں لیکن ان میں سے تین اہم ریاستوں میں ایریزونا، نیواڈ اور پیسلوینیا شامل ہیں۔ ریاست نیواڈا کو خاص طور پر اس وقت سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصروں اور میمز کا سامنا ہے۔ اس دوران متعدد صارفین نے ایسی ویڈیوز شیئر کیں جس میں یہ سست روی ظاہر ہو رہی تھی اور پھر انہوں نے اسے نیواڈا میں ووٹوں کی گنتی سے جوڑ دیا۔ ایک صارف نے لکھا کے برازیل میں اس وقت یہ میم مقبول ہے کہ امریکی اپنے ملک کے برعکس دوسرے ممالک کے صدور چننے میں جلدبازی سے کام لیتے ہیں۔ ایک اور صارف نے ایرانی محفلِ موسیقی میں سست روی سے ساز بجانے والے کو نیواڈا میں گنتی کرنے والوں سے تشبیہ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button