انقلابی بزنس کلاس والا نیا گولی نما طیارہ

ایندھن کی غیر معمولی بچت اور رگڑ کی صلاحیت کو کم کرنے والا دنیا کا پہلا گولی نما ، انڈے کے روپ میں اوٹو سیلیرا 500 ایل کا نیا طیارہ ڈیزائن کیا گیا ہے ۔

اسے اوٹو ایوی ایشن کمپنی کے ولیم اوٹو جونیئر کا ڈیزائن کردہ طیارہ برق رفتاری سے اُڑتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ایندھن کی غیرمعمولی بچت کرنے کا حامل ہے ۔ مخصوص ڈیزائن کی وجہ سے اس کے اوپر کی ہوا بہت ہموار انداز میں گزرتی ہے ۔

نئے ڈیزائن کردہ طیارے کی کی افادیت سات سے آٹھ گنا زائد ہے۔ اسی جسامت کے ایک عام طیارے کی ایک گھنٹہ پرواز پر 2100 ڈالر خرچ ہوتے ہیں جبکہ گولی نما نئے طیارے پر صرف 238 ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 460 میل فی گھنٹہ ہے جو ایک مرتبہ ایندھن بھرنے پر 4500 میل کا سفر طے کر سکتا ہے۔

Back to top button