مریخ کے ٹماٹروں سے بنا کیچپ ؟
مریخی ماحول میں کاشت کردہ ٹماٹروں کا کیچپ جلد ہی فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
سرخ سیارے کے عین ماحول میں ٹماٹروں کو کاشت کر کے کیچپ بنانے والی مشہور کمپنی ہائینز نے ’مارز‘ کے نام سے یہ کیچپ تیار کیا ہے ، اس عمل میں بہت سی ناکامیاں بھی ہوئی ہیں۔
اس حوالے سے فلکی ماہرینِ حیاتیات نے دوسال تک تحقیق کی ، سائنسدانوں کے مطابق ہائینز کمپنی کی رہنمائی کی کہ مریخ کی مٹی کیسی ہوتی ہے؟ اس کے بعد وہاں ٹماٹر کی کاشت کئی گئی ۔
