انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ شروع، زمان خان کا شاندار آغاز

انگلینڈ میں آج سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کے 20 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوگیا۔
ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے 10 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے جن میں سابق کپتان اظہر علی وورسٹرشائر، حسن علی برمنگھم بیئرز، حیدر علی ، زمان خان ڈربی شائر فیلکن کی نمائندگی کریں گے۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ناٹنگھم شائر کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے جبکہ اوپنر شان مسعود یارکشائر وائکنگ کی قیادت کریں گے۔
