انگور کے بیج بڑھاپا روکنے میں مددگار
شنگھائی میں کی گئی نئی تحقیق کے مطابق انگوروں کے بیچ بڑھاپے کو روکنے میں مددگار ہوتے ہیں۔
انگور کے بیجوں میں ایک خاص کیمیکل دریافت ہوا ہے جو ایک جانب تو جسم میں موجود بے کار اور متروک خلیات کو ختم کرتا ہے تو دوسری جانب یہ عمررسیدگی کو بھی روکتا ہے۔
تحقیق کے دوران چوہوں پر اس کے بہترین اثرات مرتب ہوئے ہیں جن کا ذکر بعد میں آئے گا لیکن پہلے جان لیجئے کہ ہمارے بدن کو بعض ڈھیٹ خلیات ہوتے ہیں جنہیں سینے سن خلیات کہا جتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل واؤڈا کی فوری حکم امتناع کی درخواست مسترد
انگور کے بیجوں سے پروسائنائڈن سی ون نکال کر جب اسے چوہوں میں منتقل کیا گیا تو ان کی زندگی میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔ اس طرح سینے سین خلیات کو بالکل نئی قسم کی دواؤں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
