آج شام پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو جائیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جب تک پورا نظام چل رہا ہے، پنجاب اسمبلی چلے گی، تحریک انصاف اور ق لیگ کو 187 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ زرداری پرانی خریدو فروخت کی سیاست میں بھاری ہوتے تھے، آج شام پرویز الٰہی وزیراعلیٰ منتخب ہو جائیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس 186 سے بھی ایک دو ووٹ اور زیادہ ہو سکتے ہیں، آصف زرداری کی سیاست ختم ہو چکی ہے، ہمارا ووٹر دنیا کی سب سے بڑی طاقت کے سامنے بھی کھڑا ہو گیا ہے۔

Back to top button