آرمی چیف کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ملاقات میں قومی سلامتی کی صورت حال اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا اور اس میں اہم بات یہ ہے کہ فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف آرمی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات ہوئی تھی اور اس وقت اس 9 مئی کو ملکی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

Back to top button