ایرانی فوج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے: جنرل اکرمینیا

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا کا کہنا ہے کہ ایرانی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور اپنی دفاعی و جنگی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نے کہا کہ ایرانی فوج میدانِ جنگ میں عملی استعداد کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے فوج میں جدید دفاعی سازوسامان شامل کیا جا رہا ہے، جبکہ ہتھیاروں اور دیگر جنگی وسائل کو آپریشنل ضروریات کے مطابق منظم کرتے ہوئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا رہا ہے۔

 

بھارت ،بھرتیوں میں مبینہ بےضابطگیوں پرطلبہ پھرسڑکوں پرنکل آئے

ترجمان کے مطابق دفاعی تیاریوں کو مزید مستحکم کرنے کے لیے فوجی صلاحیتوں میں مسلسل بہتری لائی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔

Back to top button