آریان خان مزید 14 روزہ ریمانڈ پرنارکوٹس فورس کے سپرد

بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے 23 سالہ آریان خان کوفوری رہائی ممکن نظر نہیں آتی. ممبئی کی عدالت نے منشیات استعمال کرنے اور رکھنے کے کیس میں مزید 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر نارکوٹس فورس کے حوالے کردیا ہے۔
آریان خان کو تین اکتوبر کو بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے دوستوں ارباز مرچنٹ، منمن دھمیچا، نوپور سریکا، اسمیت سنگھ، موہک جسوال، وکرانت چوکر اور گومت چوپڑا سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔نارکوٹس فورس نے آریان خان کو ساتھیوں سمیت 4 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرکے ابتدائی طور پر ان کا 7 اکتوبرتک ریمانڈ حاصل کیا تھا جو آج ختم ہونے پر انہیں دوبارہ عدالت پیش کیا گیا۔
نارکوٹکس فورس نے عدالت سے آریان خان اور ان کے ساتھیوں کو ریمانڈ پر حوالے کرنے کی درخواست کی تھی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔خبر رساں ادارے ’ایشین نیوز انٹرنیشنل‘ (اے این آئی) کے مطابق ممبئی کی عدالت نے آریان خان سمیت ان کے تمام ساتھیوں کو 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔
رپورٹ کے مطابق تمام ملزمان کا عدالتی ریمانڈ ختم ہونے پراب انہیں مذکورہ عدالت میں نہیں بلکہ نارکوٹکس معاملات دیکھنے والی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Back to top button