آزاد کشمیر اسمبلی اجلاس میں نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

انصاف نے آزادکشمیر اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے نام فائنل کر لئے۔ پاکستان تحریک انصاف نے سابق اسپیکر چوہدری انوارالحق کو اسپیکر اور چوہدری ریاض گجرکوڈپٹی اسپیکرکا امیدوار نامزد کردیا۔
دوسری جانب وزیراعظم، اسپیکر ڈپٹی اسپیکر اور قائد حزب اختلاف کے چناؤ کیلئے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی اتحاد طے پاگیا۔اسپیکر کے عہدے کیلئے مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے گی اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے پیپلزپارٹی ن کی خاتون امیدوار نثاراں عباسی کو ووٹ دے گی ۔ وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے امیدوار کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہوگا اور قائد حزب اختلاف بھی پاکستان پیپلزپارٹی سے ہوگا۔
