بلاول کی کشمیر میں پی ٹی آئی کو اتحاد بنانے کی پیشکش

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کشمیر میں شفاف الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کو بائیکاٹ ختم کرکے اتحاد بنانے کی پیشکش کردی ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی بائیکاٹ ختم کرے اور شفاف الیکشن کیلئےہمارا ساتھ دے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میں پی ٹی آئی سے کہتا ہوں کہ بائیکاٹ کی سیاست چھوڑ دے، بائیکاٹ کرنا ہے تو گھر بیٹھ جاؤ، بائیکاٹ نہیں کرو الیکشن لڑو، میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے لیے ہاتھ بڑھا رہا ہوں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ تحری انصاف کےسنجیدہ رہنماؤں کی طرف ہاتھ بڑھاتا ہوں اور ہر وہ جماعت جو ناانصافی کی شکار ہے میرا ہاتھ تھامے ہم مل کر اصلاحات لائیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں بھی صاف اور شفاف انتخابات کرائیں گے اور بات صرف ون پوائنٹ ایجنڈا تک محدود ہوگی تو میں ہر جماعت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔
