بشریٰ بی بی نےسزا معطلی کیلئےآئینی عدالت سےرجوع کرلیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کے لیے آئینی عدالت میں اپیل دائر کردی۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا معطل کرکے طبی بنیاد پر ضمانت دینے اور رہائی کی استدعا کی ہے۔

بشری بی بی کی جانب سے وکیل نے درخواست میں کہا ہے کہ دوران قید بشریٰ بی بی کو آنکھوں کی بیماری لاحق ہوئی اور آنکھ کی سرجری بھی ہوئی، خاتون ہونے اور بیماری کے باعث بشری بی بی ضمانت کی مستحق ہیں۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر علاج اور دیکھ بال سے محروم رکھا گیا، نیب جان بوجھ کر سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، طبی بنیاد پر ضمانت پر رہا کیا جائے۔

Back to top button