آلودہ ترین شہروں میں لاہورکادوسرا،کراچی کا تیسرانمبر

سموگ کی شدت میں معمولی کمی کے بعد لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے،کراچی تیسرے نمبر پرآگیا۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن ختم ،سکولز ،مارکیٹس معمول کے مطابق کھل گئیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سموگ سے نمٹنے کیلئے ماسک کااستعمال لازمی قرار دیدیا۔

لاہور میں مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 245ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ سے نمٹنے کیلئے مصنوعی بارش برسانےکی تیاریاں بھی جارہی ہیں۔

Back to top button