اہلخانہ نےجنرل (ر) مشرف کے انتقال کی خبروں کی تردید کر دی

سابق صدر ،سابق آرمی چیف اور آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے اہلخانہ نے ان کے انتقال سےمتعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کر دی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا تھاپرویز مشرف کو گزشتہ ہفتے طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔

اہلخانہ نےعوام سے جنرل (ر) پرویز مشرف کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے.

دوسری جانب اے پی ایم ایل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر زیرعلاج ہیں،پرویز مشرف بیماری (امائلائیڈوسس) کیلئے زیرعلاج ہیں، انتہائی نازک طبیعت سے متعلق اطلاعات درست نہیں۔

خیا ل رہے کہ اس سےقبل سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

Back to top button