ایئرایمبولینس کیلئے 1ہیلی کاپٹر،2ہوائی جہاز خریدنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے ائیر ایمبولینس کے لیے ایک ہیلی کاپٹر اور دو ہوائی جہاز خریدنےکی فیصلہ کرلیا۔

ائیر ایمبولینس کی خریداری کےلیے ورکنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کمیٹی میں صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر ،ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر، سیکریٹری فنانس شامل ہونگے ۔پنجاب حکومت  مجموعی طور پر دو جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر خریدے گی۔پہلے مرحلے میں ایک ہیلی کاپٹر اور ایک جہاز خریدا جائے گا۔ائیر ایمبولینس جیٹ موٹر وے پر لینڈنگ کرسکیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کاکہنا ہے کہ ائیر ایمبولینس پنجاب کےعوام کا حق ہے۔ائیر ایمبولینس پنجاب کے باسیوں کی ضرورت ہے جسکو پورا کرنے جارہے ہیں ۔اللہ کرے کہ جلد ائیر ایمبولینس منصوبہ پایا تکمیل کو پہنچے ۔

Back to top button