ایران نے امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا : ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہےکہ امریکا کی خلاف ورزیوں کے بعد مفاہمتی یادداشت معطل ہوگئی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نےکہا ہےکہ امریکا کے مسلسل حملوں کے باعث ایران نے مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی تمام ذمہ داریاں معطل کردی ہیں۔
کاظم غریب آبادی نےکہا کہ امریکا نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی تمام ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتےہوئے انہیں خود ہی معطل کردیا ہے، اس لیے ایران نے بھی اس معاہدے پر عمل درآمد اور اپنی ذمہ داریاں فی الحال معطل کردی ہیں کیوں کہ اس وقت اس کی توجہ ملک کے دفاع پر مرکوز ہے۔
امریکا نے حملے جاری رکھے تو تنازع علاقائی جنگ بن جائے گا : ایران کی وارننگ
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پہلی بار ہےکہ ایران نے مفاہمتی یادداشت کی معطلی کا کہاہے،اس سے پہلے ایرانی حکام بارہا امریکا پر مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتےرہے ہیں اور خبردار کرتےرہے ہیں کہ اگر جارحیت جاری رہی تو ایران بھی اپنے فیصلے کرے گا۔
