بھارتی طیاروں کےلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

 

 

 

 

پاکستان نے بھارت کےلیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی۔

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے حکومتی ہدایت پر نیا نوٹم جاری کر دیا جس کے تحت بھارت کےلیے پاکستان نے فضائی حدود  کی بندش میں 24 اگست تک توسیع کی ہے۔

نوٹم کےمطابق اس مدت کے دوران بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کےلیے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی ہوگی۔نوٹم میں کہاگیا ہےکہ پاکستان نے بھارتی ائیر لائنز،آپریٹرز کے زیرانتظام، ملکیت یا لیز پر لیےگئے طیاروں،بشمول فوجی پروازوں کےلیے اپنی فضائی حدود پر عائد پابندی میں توسیع کر دی ہے جو 24 اگست 2026 تک مؤثر رہےگی۔

ایران نے امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد معطل کر دیا : ایرانی نائب وزیر خارجہ

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کےلیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے۔

 

Back to top button