معرکۂ حق افواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑتھا،نورین نیازی کامتنازع بیان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی کا معرکہ حق اورپاک فوج سے متعلق متنازع بیان ، معرکۂ حق کوافواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ قرار دیدیا۔

عمران خان کی بہن نورین نیازی نے انٹرویومیں معرکۂ حق کے معاملے پر افواجِ پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

نورین نیازی نے کہاکہ معرکۂ حق افواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا، مودی کے ساتھ مل کر ڈراما کیا گیا، مودی چاہتا تو دو منٹ میں انہيں فکس کردیتا، وہ اس لیے رکا کہ اسرائيل ان کے پیچھے تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ انہوں نے پاکستان سے اسرائیل کو تسلیم کرانا تھا، ٹرمپ بھی اسی لیے ان کی تعریفیں کرتا ہے ، ورنہ آپ کا کیا خیال ہے ، یہ ٹرمپ کو اچھے لگتے ہيں۔ نورین نیازی نے کہا کہ انہوں نے ابراہم ایکارڈ کرانا تھا، اسرائیل سے پاکستان کے رابطے تھے ، اسی لیے یہ سارا ڈراما پاک فوج کو عزت دلانے کے لیے کیا گيا۔

ماہرین کےمطابق نورین نیازی کے الفاظ، لب و لہجہ اور یہ سوچ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اس مخصوص بیانیے کی عکاسی کرتے ہیں جس کا محور صرف اور صرف ذاتی مفادہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ان کی بہنیں اورخاندان اپنے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے ملکی سالمیت کو بھی داؤ پر لگایا جا سکتا ہے، یہ مذموم بیان پی ٹی آئی کے نام نہاد بیانیے کہ یہ فوج ہماری ہے اور ان کے لیڈر کی بھی یہی سوچ ہے کی اصلیت کی عکاسی کرتا ہے ۔

 

ماہرین نے خبردار کیا کہ نورین نیازی کا یہ گمراہ کن بیان بھارتی بیانیے کو تقویت دیتا ہےجسے اب بھارتی میڈیا پاکستان کیخلاف استعمال کرےگا۔

Back to top button