بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا اورایک بیٹااراضی کیس میں بری

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا اور  بیٹے موسیٰ مانیکا کو حویلی لکھا قبرستان کی اراضی پر قبضے کے کیس میں بری کردیا گیا۔

سپیشل جج  اینٹی کرپشن ساہیوال  مسعودالحسن نےحویلی لکھا قبرستان کی اراضی  پر قبضے اور تعمیرات کے مقدمےکا فیصلہ جاری کیا۔

سابق خاتون  اول بشریٰ بی بی کے سابق  شوہر خاور فرید مانیکا اور ان کا ایک بیٹا موسیٰ مانیکا عدالت میں موجود تھے۔

عدالت نے خاورمانیکا اور موسیٰ مانیکا کو  مقدمے سےبری کر دیا۔ تاہم عدالت نے خاورمانیکا کے دوسرے بیٹے ابراہیم مانیکا کو اشتہاری قرار دےکر اس کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

اینٹی کرپشن نے 3 سال قبل حویلی لکھا قبرستان کی اراضی پر قبضے اور تعمیرات کا مقدمہ درج کیا تھا۔

Back to top button