فیفاورلڈکپ کے فائنل کی ٹکٹ کی قیمت 6ہزار973ڈالرتک پہنچ گئی

فیفاورلڈکپ کے فائنل کیلئےکم از کم ٹکٹ کی قیمت 6 ہزار 943 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میچ کے ٹکٹ امریکی کھیلوں کی تاریخ کے مہنگے ترین ٹکٹ بن گئے، گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔اوسط قیمت 11 ہزار 327 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے جو امریکی کھیلوں کی تاریخ میں کسی بھی ایونٹ کے لیے سب سے زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق میٹ لائف سٹیڈیم کے سیکشن 115A میں ایک نشست کی قیمت 28 ہزار 479 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اس سے قبل 2024 کے سپر باؤل کے ٹکٹ اوسطاً 9 ہزار 411 ڈالر کے ساتھ امریکی تاریخ کے مہنگے ترین کھیلوں کے ٹکٹ سمجھے جاتے تھے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل ارجنٹینا اور سپین کے درمیان 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Back to top button