عالمی منڈی میں خام تیل فی بیرل87ڈالرسےتجاوزکرگیا

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث تیل 87 ڈالر سے اوپر چلا گیا جبکہ دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

تیل کی قیمتوں میں تقریباً 4 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ دنیا کی بڑی معیشتوں کی سٹاک مارکیٹوں میں مندی دیکھی گئی۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 3.10 ڈالر یا 3.68 فیصد اضافے کے ساتھ 87.33 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ کئی ماہ میں اس کی بلند ترین سطح ہے۔

دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 3.14 ڈالر یا 3.98 فیصد اچھال کے ساتھ 82.09 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

مربان خام تیل 3.91 فیصد اضافے کے ساتھ 80.77 ڈالر جبکہ ڈبلیو ٹی آئی مڈلینڈ 3.10 فیصد اضافے کے ساتھ 81.81 ڈالر پر پہنچ گیا، کیونکہ تاجروں نے تیزی سے بڑھتے ہوئے جیو پولیٹیکل کے پیشِ نظر قیمتوں میں اضافہ کیا۔

Back to top button