امریکا نے حملے جاری رکھے تو تنازع علاقائی جنگ بن جائے گا : ایران کی وارننگ

 

 

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے ایک بار پھر امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس کی جانب سے حملے جاری رہے تو موجودہ تنازع پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔تہران کی حکمتِ عملی دفاع، جوابی کارروائی اور دشمن کو مزید پیش قدمی سے روکنے پر مبنی ہے۔

سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضائی نے کہا کہ اب جنگ یا مذاکرات کی پالیسی کا مرحلہ گزرچکا ہے۔12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی حکمتِ عملی یہ تھی کہ تنازع کو خطے میں پھیلنے سے روکا جائے۔امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران نے کویت یا دیگر امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ نہیں بنایا۔

محسن رضائی نے کہاکہ امریکا کو خبردار کیا گیاتھا کہ اگر دوبارہ حملے شروع کیے تو یہ تنازع علاقائی جنگ میں تبدیل ہوجائے گا،لیکن امریکا نے دوبارہ کارروائیاں شروع کیں،جس کےبعد ایران نے جنگ کو علاقائی سطح تک پھیلایا۔

ایران کا امریکی حملوں پر اقوامِ متحدہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ دونوں جنگوں میں ایران کی حکمتِ عملی ڈیٹرنس اور جوابی کارروائی پر مبنی ہے۔ دشمن میزائل داغتا ہےتو ایران اس سے زیادہ طاقتور میزائلوں سے جواب دیتا ہے،ایران کا بنیادی مقصد دشمن کو باز رکھنا اور جنگ کا خاتمہ ہے۔

 

 

Back to top button