معرکہ حق سے متعلق متنازع بیان : این سی سی آئی اے نے نورین نیازی کو طلب کرلیا

 

 

 

 

این سی سی آئی اے نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو پاک فوج اور معرکہ حق سے متعلق متنازع بیان دینے پر طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے نورین نیازی کو 20 جولائی دن 12 بجے اسلام آباد میں طلب کیا ہے، جاری نوٹس کےمطابق سوشل میڈیا پر اداروں کےخلاف جھوٹے،تضحیک آمیز بیان کی تشہیر کی گئی،عدم پیشی پر یہ سمجھا جائےگا کہ دفاع میں پیش کرنے کو کچھ نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی بہن نورین نیازی کا معرکہ حق اور پاک فوج سے متعلق متنازع بیان سامنے آیا تھا۔نورین نیازی نے معرکۂ حق  کو افواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ قراردیا تھا،

نورین نیازی کاکہنا تھاکہ مودی کے ساتھ مل کر ڈراما کیاگیا،مودی چاہتا تو دو منٹ میں انہيں فکس کردیتا،وہ اس لیے رکاکہ اسرائيل ان کے پیچھے تھا۔انہوں نے پاکستان سے اسرائیل کو تسلیم کرانا تھا،ٹرمپ بھی اسی لیے ان کی تعریفیں کرتا ہے ، ورنہ آپ کا کیا خیال ہے،یہ ٹرمپ کو اچھے لگتے ہيں۔

معرکۂ حق افواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑتھا،نورین نیازی کامتنازع بیان

عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی نے کہا تھاکہ انہوں نے ابراہم ایکارڈ کرانا تھا،اسرائیل سے پاکستان کے رابطے تھے،اسی لیے یہ سارا ڈراما پاک فوج کو عزت دلانے کےلیے کیاگيا۔

 

Back to top button