ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 26ڈالر کی کمی سے 2024ء ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کی کمی سے 215600 روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2572روپے کی کمی سے 184642 روپے کی سطح پر آگئی۔
