ای سی سی نے الیکشن کیلئےECP رقم فراہم کرنے کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے الیکشن کمیشن کو الیکشن کیلئے رقم جاری کرنے کی منظوری دےدی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زرصدارت اجلاس میں کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے 15ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری دی۔وزارت خزانہ کے مطابق الیکشن کمیشن کو5 ارب روپے فوری طور پر فراہم کئے جائیں گے جبکہ باقی رقم قسطوں میں اداکی جائے گی۔
دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی زرعی ٹیوب ویلز کیلئے بجلی ٹیرف میں 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ زرعی ٹیوب ویلز کیلئے ٹیرف16 روپے 60 پیسے سے کم کرکے 13روپے یونٹ مقرر کردی گئی۔ اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔سرکاری پاورپلانٹس کو واجبات کی ادائیگی کیلئے 93ارب43کروڑ کی ضمنی گرانٹ منظور دیدی گئی۔ یہ رقم31 ارب 14کروڑ روپے کی 3 اقساط میں ادا کی جائے گی۔
ای سی سی کمیٹی نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی کے یکساں ٹیرف کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹ اسکیم کی بھی منظوری دی گئی جس کے تحت ہاؤسنگ سیکٹرمیں قرضوں کی فراہمی کیلئے رسک کور فراہم کیا جائے گا۔ اسکیم کیلئے عالمی بینک ساڑھے8 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا۔
