بابرغوری کے بھرتی کردہ ملازمین نے زہرہ شاہد کو قتل کیا

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بھرتی کردہ ملازمین نے پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد کو قتل کیا ہے ۔
علی زیدی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ زہرہ شاہد کو قتل کرنے والے 2 ملزمان کے پی ٹی کے ملازمین تھے، دونوں ملزمان کو بابر غوری نے بھرتی کیا تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت بابر غوری ملک سے فرار ہو کر امریکا میں مقیم ہیں۔
یاد رہے کہ زہرہ شاہد کو مئی 2013 میں ان کی رہائش گاہ کے باہر قتل کر دیا گیا تھا اور ان کے قتل کے الزام میں 4 ملزمان گرفتار کیا گیا تھا۔
کراچی کے ساحل سے 48 روز بعد نکالے جانے والے پاناما کے جہاز ہینگ ٹونگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا تاریخ میں پہلی بار پھنسا ہوا جہاز صحیح سلامت نکلا ہے۔
