بالی ووڈ اداکار جنہوں نے اپنے بچپن کی دوستوں کو جیون ساتھی منتخب کیا

شوبز فنکاروں کے بارے میں عام خیال یہ پایا جاتا ہے کہ اس انڈسٹری میں تعلقات زیادہ دیر تک قائم نہیں رہتے۔ یہ کسی حد تک سچ بھی ہے ابتدا میں ایک دوسرے سے شدید محبت کے دعویدار اداکار شادی کے بندھن میں تو بندھ جاتے ہیں لیکن جلد ہی ان کے درمیان اختلافات اور پھر علیحدگی کی خبریں ان کے مداحوں کو مایوس کردیتی ہیں۔
لیکن شوبز انڈسٹری میں کئی ایسی جوڑیاں بھی ہیں جن کی محبت بچپن یا پھر لڑکپن سے شروع ہوئی اور پھر یہ جوڑیاں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں اور ان کے درمیان محبت آج بھی قائم ہے۔
0 srkgauri 1610776270شاہ رخ خان
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھی اپنی اہلیہ گوری سے ایک اسکول پارٹی کے دوران ملے تھے جہاں دونوں میں دوستی ہوگئی تھی۔ بعد ازاں یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ شاہ رخ اور گوری کی ملاقات شاہ رخ خان کے بالی ووڈ میں انٹری سے قبل ہوئی تھی اور دونوں 1991 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دونوں کی شادی کو 30 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن فلم انڈسٹری کی چکاچوند دنیا بھی ان دونوں کی محبت کو کم نہ کرسکی۔
0 varunnatasha 1610776209ورون دھون
اداکار ورون دھون کا شمار موجودہ دور کے کامیاب بالی ووڈ اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے سارہ خان، عالیہ بھٹ سمیت متعدد اداکاراؤں کے ساتھ فلموں میں کام کیا ہے لیکن ان کا کبھی کسی اداکارہ کے ساتھ اسکینڈل منظر عام پر نہیں آیا کیوں کہ ورون دھون شروع ہی سے اپنی اسکول کی دوست نتاشا دلال کو پسند کرتے تھے اور انہوں نے اپنی پسندیدگی کبھی چھپانے کی کوشش بھی نہیں کی۔ اور اب ورون دھون اور نتاشا کی شادی کی خبریں بھارتی میڈیا پر گردش کررہی ہیں دونوں اس ماہ کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
0 ayushmankhurana 1610776324آیوشمان کھرانا
بالی ووڈ اداکار اور میزبان آیوشمان کھرانا اور ان کی اہلیہ طاہرہ کیشپ بھی بچپن کے دوست ہیں اور ایک ہی کالج میں پڑھتے تھے دونوں 2011 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کے دو خوبصورت بچے ایک بیٹا ویراج ویر اور بیٹی وروشکا ہے۔
0 jackieayeshashroff 1610776377جیکی شروف
اداکار جیکی شروف اور ان کی اہلیہ عائشہ شروف بھی اسکول میں ساتھ تھے اور ایک دوسرے کو اسکول کے زمانے سے ہی پسند کرتے تھے۔ 1987 میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھے اور یہ شادی آج بھی قائم ہے۔
0 bobbydeolwife 1610776451بوبی دیول
اداکار بوبی دیول کو اپنی اہلیہ تانیہ سے پہلی نظر میں ہی محبت ہوگئی تھی۔ بوبی دیول اس وقت نوجوان تھے جب وہ پہلی بار تانیہ سے ایک اٹالین ریسٹورنٹ میں ملے تھے۔ بعد ازاں دونوں 1996 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
0 imrankhan 1610776641عمران خان
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے اور اداکار عمران خان اور ان کی اہلیہ اوانتیکا ملک کو نوجوانی میں ہی ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی۔ دونوں کی ایک بیٹی ہے۔
0 fardeenkhan 1610776718فردین خان
اداکار فردین خان اور نتاشا بھی بچپن کے دوست ہیں اور ساتھ ہی بڑے ہوئے ہیں۔ دونوں کو بچپن میں ہی ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی۔ فردین اور نتاشا نے 2005 میں اپنی محبت کو شادی کے رشتے میں بدل دیا اور آج بھی یہ خوبصورت جوڑی ایک ساتھ ہے۔
0 hrthikroshanwife 1610776774ہرتھیک روشن
بالی ووڈ اداکار ہرتھیک روشن نے بھی اپنی بچپن کی دوست سوزان خان سے شادی کی تھی تاہم بدقسمتی سے اس جوڑی کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔ لیکن علیحدگی کے باوجود یہ دونوں آج بھی ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button