بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12روپے تک اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے عوام پربجلی گرادی ،بنیادی ٹیرف میں 7.12روپے تک اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ200 یونٹ تک والےگھریلو صارفین 3 ماہ کے لیے اضافے سےمستثنٰی قرار،باقی گھریلوصارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ7.12 روپے تک بڑھےگا۔

کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کے یکساں ٹیرف کا فیصلہ جاری کردیا گیا۔وفاقی حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ عام صارفین کو فی یونٹ کابنیادی ٹیرف48روپے84پیسے تک ملے گا۔

رپورٹ کے مطابق ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے34.26 روپے ہوگیا۔ماہانہ301 سے400یونٹ کا ٹیرف7.02 روپے اضافے سے39.15روپے ہوگیا۔ماہانہ401 سے500 یونٹ کا ٹیرف6.12روپےاضافے سے41.36روپے ہوگیا۔ماہانہ501 سے600یونٹ کا ٹیرف6.12روپے اضافے سے42.78روپے ہوگی۔ماہانہ601سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے43.92روپے ہوگیا۔ماہانہ700 یونٹ سےزیادہ کا ٹیرف6.12 روپےاضافے سے 48.84 روپے ہوگیا۔ٹیکسوں کوملاکرسیلب کے حساب سےفی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ گئی۔

وفاقی حکومت نےبجلی کےیکساں ٹیرف کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی۔نیپرا نے سماعت کے فیصلہ حکومت کو بھجوادیا تھا۔

Back to top button