جج صاحب !بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس سے کچھ لینا دینانہیں،عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بشری بی بی کو توشہ خانہ کیس سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کہا کہ جج صاحب!بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

نئے توشہ خانہ ریفرنس سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کا جج سے مکالمہ ہوا۔سماعت کے آغاز پر بانی پی ٹی آئی نے میڈیا کی غیر موجودگی پر اعتراض کیا۔

عمران خان نے کہا کہ اگر میڈیا نہیں آتا تو میں عدالت سے واک آوٹ کرجاوں گا۔بانی پی ٹی آئی کے اعتراض پر عدالت نے میڈیا نمائندگان کو جیل کے اندر بلانے کا حکم دیا۔میڈیا نمائندوں کے عدالت میں داخل ہوتے ہی سماعت کا آغاز ہوا۔

سماعت کے آغاز پر بانی پی ٹی آئی روسٹم پر گئےاور جج سے مکالمہ کیا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو رات 12 بجے بتایا جاتا ہے صبح نیا کیس لگے گا، نیب والے روبوٹ ہیں، ان کو تنخواہ دے کر جو مرضی کام کروالیں۔ میں صرف اپنی بیوی کی بات کرتا ہوں، اس کو دوبارہ گرفتار کرکے بہت غلط کیا ہے

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی ایک ساتھ بیٹھے رہے۔

Back to top button