بدقسمتی سے ٹی ٹی پی کو سرحد پار محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی گئیں

وزیر خارجہ  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشنز کیے مگر بدقسمتی سے ٹی ٹی پی کو سرحد پار محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی گئیں۔

سانحہ آرمی پبلک سکول کی آٹھویں برسی کے موقع پر  نیویارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کی تقریب آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے کی یاد میں ہے، جس میں  132 بچے اور 8 اساتذہ و اسٹاف ارکان شہید ہوئے، دہشت گرد حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی، ٹی ٹی پی کو سلامتی کونسل اور دیگر رکن ممالک نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہوا ہے۔

چیئرمین  پیپلز پارٹی  نے کہاٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کیخلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشنز کیے گئے، آپریشنز کامیاب ہوئے اور پاکستان کی سرزمین دہشت گردوں سے پاک ہوگئی، بدقسمتی سے کالعدم ٹی ٹی پی نے سرحد پار محفوظ پناہ گاہیں تلاش کرلیں، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کیلیے عالمی برادری کا عزم ضروری ہے۔

Back to top button