بلاول، مریم اور فضل الرحمان کو تھریٹ الرٹ جاری

لاہور پولیس نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنماؤں کو تھریٹ الرٹ جاری کردیے۔
پولیس کی جانب سے مریم نواز، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کو بھی تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ن لیگ کےخواجہ سعد رفیق اور ایازصادق کو بھی تھریٹ الرٹ بھجوا دیا گیا ہے۔اس سےقبل ن لیگ کے رانا ثناءاللہ کو بھی تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا، لاہور پولیس نے تمام رہنماؤں کوتحریری مراسلوں میں دہشت گردی کےخطرےسےآگاہ کیا ہے۔
پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی جلسے کو دہشتگردی کا نشانہ بناسکتی ہے، دہشتگردی کے پیش نظر حفاظتی اقدامات پر عمل نہیں ہورہا ، مراسلے کے ذریعے مریم نواز، بلاول بھٹو ، مولانا فضل الرحمان، ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کو آگاہ کردیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے پی ڈی ایم کے تمام لیڈران کو ممکنہ دہشتگرد کاروائی سے آگاہ کردیا ہے۔پنجاب پولیس کی جانب سے پی ڈی ایم رہنماؤں جن میں مریم نواز، بلاول بھٹو ، مولانا فضل الرحمان، ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ ودیگر شامل ہیں ان کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ، پی ڈی ایم کے جلسے اور قائدین کو دہشتگردی کا نشانہ بنا سکتی ہے۔اس حوالے سے نیکٹا اور وزارت داخلہ تھریٹ الرٹ جاری کرچکی ہے۔
خیال رہے کہ آج پی ڈی ایم لاہور کے مینار پاکستان پارک میں جلسہ کررہی ہے جس میں اہم سیاسی رہنما شریک ہوں گے۔
