بلاول بھٹو زرداری آج رات امریکہ جائیں گے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ انتھنی بلنکن کی دعوت پر آج رات دو روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوں گے۔
پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری خصوصی پرواز سے رات 3:45 پر امریکا روانہ ہوں گے۔
بلاول بھٹو دورۂ امریکا کے دوران 18 مئی کو گلوبل فوڈ کانفرنس میں شرکت کریں گے ، جبکہ اس کے ساتھ امریکی ہم منصب سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی دورۂ امریکا سے واپسی پر دوبارہ آزاد کشمیر میں الیکشن مہم شروع کریں گے۔
