بلاول سے شادی کے علاوہ بھی غم ہیں مجھے زمانے کے

معروف اداکارہ مہوش حیات نے بلاول بھٹو زرداری سے اپنی شادی کے متعلق دیئے گئے بیان کے حوالے سے اب یہ موقف اختیار کیا ہے کہ لوگ ان کی میچ میکنگ کی زحمت نہ کریں کیونکہ شادی انکا ذاتی معاملہ ہے اور انہوں نے جب بھی اور جس سے بھی شادی کرنا ہو گی، وہ لوگوں کو بتا دیں گی۔ اس موقع پر مہوش حیات نے یہ شعر بھی پڑھا
اور بھی غم ہیں زمانے میں شادی کے سوا۔
مہوش حیات آئے دن اپنے بولڈ بیانات، اداکاری اور تصاویر کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں اور انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑجاتا ہے۔ حال ہی میں چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو شادی کےلیے فیورٹ قرار دینے پر وہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنیہ ہوئی ہیں۔ اس معاملے پر مہوش حیات نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں جسے بھی شادی کےلیے منتخب کروں یہ میرا فیصلہ ہے اور جب ایسا ہوگا تو لوگوں کو معلوم ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ ایک آن لائن پلیٹ فارم کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے اس حوالے سے بات کی انہیں کس طرح کے مرد حضرات پسند ہیں اور وہ حقیقی زندگی میں رومانس کے کتنے قریب ہیں؟مہوش حیات نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے پیار اور دل کے معاملے کو انتہائی رازدارانہ رکھا ہے، تاہم شاید آگے چل کر کوئی ایسا شخص ان کی زندگی میں آئے جو ان کے دل کے تالے کو کھول کر ان سے محبت کرے اور وہ بھی ان کی محبت میں ڈوب جائیں۔
انٹرویو میں پسندیدہ مرد سے متعلق سوال پر مہوش حیات نے کہا تھا کہ انہیں مردانہ وجاہت والے ایسے مرد پسند ہیں جن کا قد بھی لمبا ہو اور وہ بااخلاق بھی ہوں۔ مہوش حیات نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کے پسندیدہ مرد کی گوری چٹی رنگت ہونا ثانوی ہے تاہم اسکا دراز قد اور مردانہ وجاہت اولین ترجیح ہیں۔ اس پر مہوش کے میزبان نے کہا تھا کہ ان کی نظر میں بالکل ایسا ہی ایک مرد موجود ہے جو بہت مقبول اور اثر و رسوخ والا بھی ہے اور وہ پہلی بار رکن اسمبلی بھی بنا ہے۔ جس پر مہوش حیات نے کہا کہ کہیں میزبان بلاول بھٹو زرداری کی بات تو نہیں کر رہے؟ میزبان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کا اشارہ بلاول کی جانب نہیں تھا لیکن اگر ایسے مرد بلاول بھٹو ہیں تو اس پر مہوش حیات کو کیا پریشانی ہے؟
میزبان کے سوال پر مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں بلاول سے کوئی مسئلہ نہیں بلکہ انہوں نے بلاول کو اچھی شخصیت والا بھی قرار دیا تھا۔ شادی کی بات بلاول بھٹو زرداری سے چلانے پر اعتراض سے متعلق سوال پر مہوش حیات نے کہا تھا کہ انہیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے؟ ایک اور سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا تھا کہ اگر انہیں شادی کےلیے کسی مرد کو منتخب کرنے کا کہا جائے گا تو وہ فہد مصطفیٰ کو منتخب کریں گی جب کہ انہیں کسی بوائے فرینڈ کا انتخاب کرنے کا کہا جائے گا تو ہمایوں سعید کو منتخب کریں گی۔ اب اپنے اسی بیان سے متعلق اداکارہ مہوش حیات نے وضاحت دی ہے اور کہا ہے کہ ان کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔
ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں مہوش حیات نے کہا کہ میں جسے بھی شادی کےلیے منتخب کروں یہ میرا فیصلہ ہے اور جب ایسا ہوگا تو لوگوں کو معلوم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ میرے لیے میچ میکنگ نہ کریں۔ مہوش حیات نے مزید لکھا کہ اور بھی غم ہیں زمانے میں شادی کے سوا۔
