کیا مہوش کو چاکلیٹ بھیجنے والا سیکرٹ فین بلاول ہے؟

بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار کرنے والی مہوش حیات کو حیرت انگیز طور پر ایک سیکرٹ فین کی جانب سے ایک گفٹ موصول ہوا ہے جو کہ چاکلیٹ سے بنے گلدستے اور چاکلیٹ سینٹڈ کینڈلز پر مبنی ہے۔ ساتھ میں سیکرٹ فین نے ایک نوٹ بھی تحریر کیا ہے جس پر لکھا ہے کہ ’2020 ہم سب کےلیے مشکل رہا ہے لیکن میں آپ کےلیے گڈ وائبز بھیج رہا ہوں۔‘
سوشل میڈیا پر کئی صارفین یہ سوال کر رہے ہیں کہ کیا مہوش حیات کے یہ سیکرٹ فین بلاول بھٹو زرداری تو نہیں ہیں۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنے منفرد انداز سے اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ مہوش حیات بڑی اسکرین پر اپنے جلوے بکھیرتی نظر آتی ہیں تو دوسری طرف اپنی کمال اداکاری سے کسی بھی کردار میں جان ڈال دیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے مداحوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے اور وہ گاہے گاہے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔
مہوش حیات کے کئی مداح ان کے ایک جواب کے منتظر بیٹھے ہوتے ہیں لیکن اس بار ان کے ایک چاہنے والے فین نے انہیں کنفیوژ کر دیا اور لالی وڈ کی ’بلی‘ نے اپنے ایک گمنام مداح کےلیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر یہ ماجرا کیا ہے تو دراصل ہوا کچھ یوں کہ مہوش حیات کے ایک مداح نے انہیں چاکلیٹ سے بنا گلدستہ اور چاکلیٹ سینٹڈ کینڈلز کا تحفہ بھیجا اور ساتھ ایک نوٹ بھی تحریر کیا جس پر لکھا ہے کہ ’2020 ہم سب کےلیے مشکل رہا ہے لیکن میں آپ کےلیے گڈ وائبز بھیج رہا ہوں۔‘
مہوش حیات نے انسٹاگرام اسٹوریز پرویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں کو اپنے اس ’سیکرٹ فین‘ کی طرف سے بھیجے گئے تحائف کے بارے میں بتا رہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے گمنام مداح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ میرا یقیناً کوئی بہت بڑا فین ہے جو یہ جانتا ہے کہ مجھے چاکلیٹس بہت پسند ہیں۔ سو میرے پیارے سیکرٹ مداح میں آپ کا یہ تحفہ قبول کرتی ہوں لیکن پلیز سامنے تو آئیں، پتا تو چلے کہ گڈ وائبز آ کہاں سے رہی ہیں۔ کون ہیں آپ؟‘
مہوش حیات کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اپنی اپنی قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ مہوش حیات کی زندگی میں کوئی بہت خاص انسان آ گیا ہے اور وہ بھی کئی سلیبریٹیز کی طرح اسی سال شادی کے بندھن میں بند جائیں گی۔ ہوسکتا ہے کچھ دنوں میں یہ راز افشا ہوجائے کہ وہ خفیہ پرستار مہوش حیات کے خوابوں کو شہزادہ ہے اور وہ اپنی محبوبہ کو اس طرح سرپرائز دینا چاہ رہا ہو۔
تاہم پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ مہوش کے یہ سیکریٹ فین بلاول بھٹو زرداری ہوں کیونکہ وہ کرونا میں مبتلا ہونے کے بعد سے آئسولیشن میں ہیں۔
