بلوچستان میں سیاسی بحران برقرار ، تینوں ناراض وزرا کا انتہائی قدم

اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی کوششوں کے باوجود بلوچستان میں سیاسی بحران حل نہیں ہوسکا ، تینوں ناراض اراکین نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنے عہدوں سے استعفے دے دیئے جن کو گورنر کی جانب سے منظور کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں سیاسی بحران میں شدت آئی ہے ، گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے ناراض صوبائی وزرا، مشیروں اور پارلیمانی سیکرٹریوں کے استعفے منظور کر لئے ہیں ، مستعفی ہونے والوں میں ظہور بلیدی، عبدالرحمان کھیتران اور اسد بلوچ کے نام شامل ہیں۔
مشیروں میں اکبر آسکانی، محمد خان لہڑی کے استعفے منظور کر لیے گئے جبکہ گورنر بلوچستان نے 4 پارلیمانی سیکرٹیریز، لیلیٰ ترین ، بشریٰ رند، ماہ جیں اور لالہ رشید بلوچ کے بھی استعفے منظور کر لیے۔
