بلوچستان میں قیدیوں کیلئے 60 روز کی خصوصی معافی
وزیراعلیٰ عبد القدوس بزنجو کی ہدایت پر سزا یافتہ قیدیوں کو دو ماہ کی خصوصی معافی دے دی گئی ہے۔جیلوں اور جوڈیشل لاک اپ میں بند سزا یافتہ قیدیوں کے لیے 60 یوم کی خصوصی معافی کا اطلاق سنگین جرائم کے قیدیوں پر نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے خصوصی معافی کا اطلاق ان سزا یافتہ قیدیوں پر لاگو نہیں ہوگا جو تخریب کاری، بم دھماکوں، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں، دہشتگردی ایکٹ، قتل، عصمت دری، جیسے گھناؤ نے جرائم کی سزا میں جیل کے اندر ہیں۔
اس معافی کا اطلاق ان قیدیوں پر بھی نہیں ہوگا جو غیر فطری جرائم، اغوا، راہزنی، ڈکیتی، فارن ایکٹ 1946، نیب آرڈیننس 1999 کے تحت زیر سماعت مقدمات اور تعزیرات پاکستان کے باب۔XVl کے تحت متعین جرائم میں ملوث ہیں ۔
