بھارتی کرکٹ ٹیم تھک گئی
بھارتی فاسٹ بائولر جسپریت بمراہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے خلاف بدترین شکست کو کھلاڑیوں کی تھکن سے منسوب کردیا ہے ۔
بھارتی فاسٹ بائولر جسپریت بمراہ نے آئی پی ایل سمیت بھارتی کھلاڑیوں کے گزشتہ 6 ماہ سے کیے جانے والے دوروں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ بھارتی ٹیم بائیو سکیور ببل اور گزشتہ 6 ماہ سے کیے جانے والے دوروں کے سبب بھی تھکن سے متاثر ہے۔
بھارتی ٹیم اپریل میں آئی پی ایل کے آغاز سے قبل سفر کررہی ہے ، ٹیم نے کرونا وائرس کے پیش نظر ملتوی ہونے والے آئی پی ایل کے دوبارہ ری شیڈول ہونے کے بعد ستمبر میں متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کیا جب آپ 6 ماہ سے سفر کررہے ہوں تو آپ کو اپنی فیملی کی یاد بھی ستاتی ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی ٹیم مسلسل دو میچ ہار چکی ہے، پہلے میچ میں روایتی حریف پاکستان سے 10 وکٹوں جب کہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے ہاری ہے، بھارتی ٹیم کے ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات معدوم ہوچکے ہیں۔
