خبردار! بجلی اور پٹرول مزید مہنگا ہوگا
حکومت کی جانب سے عوام کو ایک مرتبہ پھر خبردار کیا گیا ہے کہ بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگا۔
مشیر خزانہ شوکت ترین نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں زیادہ اضافے کا کہا تھا مگر ہم نے کمی کی ہے جس میں دوبارہ اضافے کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔
مشیر خزانہ نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا ، تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوگا جتنا آئی ایم ایف چاہتا تھا۔
یاد رہےکہ اوگرا نے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک اضافے کی سفارش کی تھی جسے وزیراعظم نے مسترد کیا۔
