بلوچستان پاکستان کا لازم جُز ہے

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے رہنما اویس نورانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے غاصبوں کے لیے ان کے طنزیہ اور سوالیہ جملےکو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیاگیا۔
اپنے ایک وضاحتی بیان میں پی ڈی ایم رہنما اور سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان اویس نورانی کا کہنا ہےکہ بلوچستان سے متعلق طنزیہ اور سوالیہ جملےکو میرے مطالبے کے طورپرپھیلایا جارہاہے۔اویس نورانی کا کہنا ہےکہ بلوچستان پاکستان کا لازم جُز ہے، کسی کا باپ بھی اسے پاکستان سے الگ نہیں کرسکتا۔
میرے بلوچستان کے غاصبوں بارے ایک طنزیہ اور سوالیہ جملے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر میرے مطالبے کے طور پر سوشل میڈیا پر پھیلایا جا رہا ہے۔
بلوچستان پاکستان کا لازم جز ہے اور کسی کا باپ بھی اسے پاکستان سے الگ نہیں کر سکتا۔— Shah Owais Noorani (@iamowaisnoorani) October 25, 2020
خیال رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ملک دشمن عناصر کی تائیدکر رہاہے، اویس نورانی نے جلسے کے اسٹیج سے آزاد بلوچستان کا نعرہ لگایا جس کی مذمت کرتے ہیں۔
شبلی فراز کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت، اسرائیل اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) ایک ہی تکون کے 3 رخ ہیں۔
