بلوچستان ہائی کورٹ کا سواتی کیخلاف تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم

بلوچستان ہائی کورٹ نے تحریک انصاف  کے سینیٹر اعظم خان سواتی کے خلاف صوبے میں درج تما م مقدمات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت عالیہ بلوچستان ہائی کے جسٹس عبدالحمید بلوچ نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف دائر تین مقدمات ختم کرانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سینیٹر پر درج تمام مقدمات ختم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

سینیٹر اعظم سواتی کے مقدمے کی پیروی ان کے وکیل نصیب اللہ ترین نے کی۔عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی پر درج تمام مقدمات ختم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔اعظم سواتی کے خلاف تین مقدمات بلوچستان کے علاقوں وندر، بیلہ اور چمن میں درج کیے گئے تھے جن کو عدالت نے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

دریں اثنا بلوچستان ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کرنے اور انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

بعد ازاں سینیٹر اعظم سواتی کے وکلا نے کہا تھا کہ سینیٹر کو کوئٹہ میں سندھ پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا،اعظم سواتی کے وکیل اقبال شاہ نے تصدیق کی تھی کہ انہیں سندھ پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے جبکہ اس سے قبل بلوچستان ہائی کورٹ نے ان کے خلاف درج تمام پانچوں مقدمات خارج کرنے اور کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہ ہونے کی صورت میں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے اعظم سواتی کو سندھ پولیس کے حوالے کرنے پر شدید تنقید کی اور اس کو قانون کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

واضح  رہے کہ 27 نومبر کو اعظم خان سواتی کو فوجی افسران کے خلاف متنازع ٹوئٹ کرنے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے گرفتار کیا تھا، اس سے قبل انہیں 12 اکتوبر کو آرمی چیف کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

Back to top button