بنگلادیش میں کشتی کو حادثہ، آگ لگنے سے 32 افراد ہلاک
بنگلادیش میں کشتی کو حادثہ، آگ لگنے سے 32 افراد جان کی بازی ہارگئے، حادثہ جمعہ کی صبح پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکا سے 250 کلو میٹر دور جھلوکٹھی سے گزرنے والی اس کشتی میں تقریباً 500 افراد سوار تھے، تین منزلہ کشتی نے سفر کے دوران دریا کے بیچ میں آگ پکڑ لی۔
کشتی حادثے کے بعد اب تک 32 افراد کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں سے کچھ افراد جھلسنے اور کچھ پانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہارگئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے 100 افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
