نیٹو سربراہی اجلاس، امریکی صدر ٹرمپ ترکیے پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو کے 36 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کےلیے ترکیے کے دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے ہیں۔
انقرہ کے ایئرپورٹ پر ترکیے کے صدر رجب طیب اردگان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پرتپاک استقبال کیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔
اجلاس میں نیٹو کے مستقبل،یورپ کی سلامتی،دفاعی تعاون اور رکن ممالک کے فوجی اخراجات سمیت کئی اہم امور پر غور کیاجائے گا۔
دمشق : فرانسیسی صدر کے ہوٹل کے قریب بم دھماکے
خیال رہے کہ نیٹو اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے رکن ممالک پر فوجی اخراجات بڑھانے کےلیے اپنا دباؤ دوبارہ بڑھا دیا ہے۔اس دباؤ کے جواب میں توقع کی جارہی ہے کہ یورپی ممالک اربوں ڈالر کے نئے فوجی معاہدوں کا اعلان کریں گے۔
