پنجاب ، خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سپریم کمیٹی قائم

وفاقی حکومت نے پنجاب اور خیبرپختوںخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے 21 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا، جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے جبکہ اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار،گورنرچوہدری سرور ، وزیر بلدیات محمود الرشید، سینیٹر سیف اللہ نیازی، عامر کیانی، فواد چوہدری، حماد اظہر، شفقت محمود، وزیراعلیٰ کے پی محمود خان، اسد قیصر، پرویز خٹک اور مراد سعید بھی شریک ہونگے۔
کے پی کے بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے سیاسی لائحہ عمل طے کیا جائیگا اور پنجاب میں بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔
پی ٹی آئی بلدیاتی انتخاب کے اگلے محاذ کے لیے قبل از وقت صف بندی کرے گی، پنجاب میں پہلے مرحلے پر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر میٹروپولٹین کے لیے امیدواروں کا جائزہ لیا جائے گا۔
لاہور، گوجرانوالہ ،فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، بہاولپور، سرگودھا اور راولپنڈی کے لیے میئرز کے پارٹی امیدواروں کا جائزہ لیاجائے گا۔

Back to top button