شاداب خان نے سڈنی سکسرز کی ٹیم کو جوائن کر لیا
آسٹریلوی کرکٹ لیگ بگ بیش کی ٹیم سڈنی سکسرز نے پاکستانی سپن بائولر شاداب خان سے معاہدہ کر لیا۔
آسٹریلوی لیگ ٹیم کے مطابق پاکستانی سپن بائولر بی بی ایل کے بقیہ میچز میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے اور لیگ کے اختتام تک سڈنی سکسرز کے ساتھ کھیلیں گے۔
قومی لیگ سپنر نے اس سے قبل 2017 میں بھی بی بی ایل کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے برسبین ہیٹ کی نمائندگی کی تھی۔
تاہم بی بی ایل میں فاسٹ بائولر حارث رؤف میلبرن سٹارز کی نمائندگی کریں گے، قومی کرکٹر محمد حسنین، احمد دانیال اور سید فریدون کے بھی لیگ معاہدے میں شامل ہیں۔
