دہشتگردوں کا بلوچستان چیک پوسٹ پر حملہ ، 2 جوان شہید
دہشتگردوں کے بلوچ ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کے دوران 2 فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک منظر عباس اور خضدار سے تعلق رکھنے والے سپاہی عبدالفتح شہید ہوگئے۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ایسے دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ ایک مہینے کے دوران صوبے میں ہونے والا اس قسم کا دوسرا واقعہ ہے، 14 دسمبر کو پاک ۔ ایران سرحد کے قریب قائم چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا۔
13 نومبر کو بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں انٹیلی جنس ٓپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی شہید ہوئے۔
